پی آئی اے آئندہ ماہ اسلام آباد سے مانچسٹر براہ راست پروازیں شروع کرے گی، ترجمان

پیر 21 جولائی 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) آئندہ ماہ اسلام آباد سے مانچسٹر براہ راست پروازیں شروع کرے گی ، تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اگست 2025 سے پی آئی اے کی ہفتہ وار چار براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی ـ جس کے لئے بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے ۔