
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، پیپلز پارٹی حیدرآباد کو ایک اور موہن جو دڑو بنا کر تاریخ رقم کرنا چاہتی ہے،حافظ طاہرمجید
ماضی میں لوگ یہاں سیر و تفریحی کے لئے آیا کرتے تھے اب یہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں، بوسیدہ عمارتوں کے نام پر لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے، متبادل جگہ فراہم کرنے کے بعد ہی کاروائی کی جانی چائیے،امیرجماعت اسلامی حیدرآباد
پیر 21 جولائی 2025 21:10
(جاری ہے)
طاہر مجید نے کہا کہ شہری نوجوانوں پر تعلیم کے دروازے بند کر کے آٹو بھان روڑ پر شراب خانہ کھولا جا رہا ہے جبکہ اربوں روپے سے تعمیر ہونے والا آٹو بھان روڑ بارش کے پہلے قطرہ کے ساتھ ہی بہہ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ہونے والی حالیہ بارش نے میئر اور ضلعی انتظامیہ کے تمام دعوں کو قلعی کھول دی ہے، وزیر اعلی سندھ کو ان علاقوں کا دورہ کرایا گیا جہاں ان کے کپڑے خراب نہ ہوں، جبکہ کلاتھ مارکیٹ کپڑوں کے تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، ابھی شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی ہے، انہوں نے کہا کہ لطیف آباد میں 57 اور سٹی میں 97 ملی میٹر بارش نے پورے حیدرآباد کا نظام دھرم بھرم کر کے رکھ دیا، ہر سال مون سون بارشوں میں حیدرآباد ڈبو دیا جاتا ہے جبکہ سیوریج کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کئے جا چکے ہیں، طاہر مجید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو حیدرآباد میں ایسا کوئی جیالا نہیں ملا جسے مئیر بنایا جاتا، باہر کے ضلع سے تعلق رکھنے والے شخص کو حیدرآباد کا میئر بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ شورو خاندان پرویز مشرف دور کی پیدا وار ہے، پرویز مشرف کے بلدیاتی دور میں مرحوم نور محمد شورو میونسپل کمیٹی قاسم آباد کے ناظم بنے یہ کبھی پیپلز پارٹی میں نہیں رہے، طاہر مجید نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں پس میں ملے ہوئے ہیں کرپٹ ترین لوگوں کا ٹولہ ہے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے، دونوں جماعتیں ڈرامہ بازی کرتی ہیں اب وقت اگیا ہے کہ عوام کو ان کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہو گا، طاہر مجید نے کہا کہ حیسکو اور واسا نے عوام کے ساتھ بدمعاشی لگائی ہوئی ہے، میٹر گھروں سے باہر لگے ہوئے ہیں جن میں ٹیمپرنگ کر کے صارفین پر ناجائز ڈیٹیکشن لگایا جاتا ہے کوئی شنوائی نہیں کی جاتی شہری پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انسانیت جیسے مر چکی ہو نہ کوئی انڈسٹری اور نہ ہی تعلیمی ادارے چھوڑے گئے ہیں اس شہر میں مجبور اور محکوم لوگ ہی رہ گئے ہیں حیدرآباد اب رہنے کے قابل نہیں رہا۔

مزید اہم خبریں
-
امریکہ اور بھارت کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کردیئے
-
عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.