ظ*منی لانڈرنگ کیس، پرویز الٰہی کی حاضری معافی منظور، چالان جمع کرانے کی ہدایت

ًچالان ہر صورت جمع کرانے کا عبوری حکم،پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات، سماعت 18 اگست تک ملتوی

پیر 21 جولائی 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2025ء) سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ یہ حکم نامہ دو صفحات پر مشتمل ہے اور عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔تحریری حکم کے مطابق، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرویز الٰہی کے تفتیشی افسر کو ایک اور انکوائری میں معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ کیس کا چالان کمیٹی کی منظوری کے بعد عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

عدالت نے عبوری حکم میں واضح کیا کہ آئندہ سماعت تک ہر صورت چالان جمع کرایا جائے۔ دوسری جانب پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست پر شکایت کنندہ کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ یہ محض تاخیری حربے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو یاد دلایا کہ گزشتہ سماعت پر بھی اسی نوعیت کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں دس دن کے بیڈ ریسٹ کا مشورہ تھا، اور آج کی سماعت پر بھی بالکل ویسی ہی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔شکایت کنندہ نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ ابھی تک کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع نہیں ہو سکا۔ عدالت نے اعتراضات کے باوجود پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کر لی اور کیس کی آئندہ سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی