گورنر گلگت بلتستان کابابوسر کے مقام پر سیلابی ریلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

پیر 21 جولائی 2025 22:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے تھک بابوسر کے مقام پر سیلابی ریلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے تین سیاحوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لاپتہ سیاحوں کو تلاش کرنے میں ہرممکن اقدامات کررہی ہے اور تھک کے مقام پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے تباہ کاریوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کر رکھی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، تمام اضلاع میں انتظامیہ الرٹ رہے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں ۔