ضلعی انتظامیہ ملتان کی غیر قانونی ایل پی جی اور پٹرول پمپ یونٹس کے خلاف کارروائیاں،55 دکانیں سر بمہر،10 افراد گرفتار

منگل 22 جولائی 2025 09:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ ملتان نےمختلف علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور پٹرول پمپ یونٹس کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے55 دکانیں سربمہر کر دیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز انعم باجوہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر انعم باجوہ کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور پٹرول پمپ یونٹس کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اس دوران 7 مقدمات درج کرلئے گئے اور ایل پی جی ری فلنگ مشینیں قبضے میں لے لی گئیں جبکہ شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ میں بھی متعدد پلانٹ سربمہر کئے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو گھناؤنا کاروبار نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے واقعات سے انسانی جانیں داؤ پر لگی ہیں اس لئے کارروائی ناگزیر ہے۔