بھارتی کپتان محسن نقوی، سلمان آغا سے ہاتھ ملانے پر غدار قرار

تصاویر وائرل ہوتے ہی بھارتی شدت پسندوں نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 ستمبر 2025 11:03

بھارتی کپتان محسن نقوی، سلمان آغا سے ہاتھ ملانے پر غدار قرار
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 ستمبر 2025ء ) بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر غدار قرار دے دیا گیا۔
ایشیاء کپ 2025ء کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے موقع پر سوریا کمار یادیو نے محسن نقوی اور سلمان علی آغا سے مصافحہ کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

 
تصاویر وائرل ہوتے ہی بھارتی شدت پسندوں نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 
ایک انتہا پسند ہندو سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا‘۔
 
ایک صارف نے نام نہاد آپریشن سندور کے نام پر بھارت کو پڑنے والی مار کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہمارے دشمنوں سے ہاتھ ملا رہے ہیں، مجھے نہیں معلوم یہ شیشے میں اپنی شکل کیسے دیکھتے ہوں گے ‘۔