کراچی: سپرہائی وے سے نامعلوم شخص کی ہاتھ پائوں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد

منگل 22 جولائی 2025 17:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)کراچی میں سپر ہائی وے پر بلاول شاہ گوٹھ کے ایک گھر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ ہاتھ پائوں بندھی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جس گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے مالک نے اس گھر کا گرائونڈ فلور اور پہلا فلور کرائے پر دیا ہوا تھا لیکن پولیس کے پہنچنے پر دونوں فلور خالی تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے مقتول کو سر پر پتھر یا کوئی اور وزنی چیز مار کر قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق گھر میں رہائش پذیر کرائے دار گھر چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں، گھر کے مالک کو بلایا ہے تاکہ پوچھ گچھ کی جا سکے کہ آیا گھر کس کو کرائے پر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :