
ایف پی سی سی آئی کے صدر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے تجارتی و صنعتی وفد کے ہمراہ ملاقات
منگل 22 جولائی 2025 22:47
(جاری ہے)
وفد نے صنعتی شعبے کو درپیش چیلنجز کی جامع تصویر پیش کی؛خصوصاً فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے اختیارات میں حالیہ اضافے پر بات چیت کی گئی۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ کاروباری برادری فیلڈ مارشل عاصم منیر کی فوری ہدایات پر شکر گزار ہی؛ جن کے تحت سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 37A اور 37B؛ جو کہ گرفتاری اور حراست سے متعلق ہیں؛ کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے اور ایف بی آر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسٹیک ہولڈرز سے بامقصد اور حل پر مبنی مذاکرات کرے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جی ایچ کیو (GHQ) اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے پلیٹ فارم کے ذریعے ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور معاونت کرے گا؛ تاکہ باہمی اعتماد اور تعاون کا ماحول پیدا ہو۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وفد نے سود کی شرح کو افراطِ زر کے مطابق کم کرنے کی اپیل کی؛ تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے۔ وفد نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم (EFS) میں ترمیم کی سست روی اور خاص طور پر کپاس اور یارن کو اسکیم سے نکالنے اور ان کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ایف پی سی سی آئی نے فیلڈ مارشل کی توجہ ملک بھر میں صنعتوں اور کاروباروں پر بوجھ ڈالنے والی مہنگی بجلی کے نرخوں پر مرکوز کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایف پی سی سی آئی ان کی اس مستقل کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کہ صارفین کو مسابقتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکی؛ بالخصوص صنعتی و برآمدی شعبوں کی بحالی کے لیے بجلی سستی کی جا سکے۔ صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کی قیادت متحد، پرعزم اور مستقل مزاجی سے معیشت کو روشن، محفوظ اور عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل کی قیادت میں یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان اپنے پوٹینشل کو حاصل کر سکتا ہی؛ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کر سکتا ہی؛ جامع ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے خوشحالی کو یقینی بنا سکتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایس آئی ایف سی کی مؤثرپالیسیاں اورمشترکہ وزارتی کمیشن کا فعال کردار
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900روپے کی کمی
-
چائے کی پتی کی درآمدات میں جون کے دوران 4.08 فیصد کی کمی ریکارڈ ، پی بی ایس
-
فیصل بینک اور Fauree کا اشتراک: پاکستان میں اسلامی ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس اور زرعی ڈیجیٹائزیشن کا آغاز
-
امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے منافع میں 16 فیصد کمی
-
ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
-
پاکستان کی چین کو سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایا ں اضافہ
-
پاکستان میں سونے میں کی گئی سرمایہ کاری نے شیئر مارکیٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
-
سونے کی قیمت میں 3,700 روپے اضافہ
-
173روپے کے نوٹیفکیشن کے باوجود چینی کی 200 روپے کلو فروخت جاری
-
ایس ای سی پی اور آئی ایف سی کا پاکستان کے کارپوریٹ شعبے کو ماحولیاتی، سماجی اور گورننس کے بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ای ایس جی پاکستان پروجیکٹ کا آغاز
-
ایک ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 40.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.