صوابی، پولیس ،سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ تبادلہ، اشتہاری جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

بدھ 23 جولائی 2025 02:25

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)صوابی کے علاقے تھانہ پرمولی کی حدود میں پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں فائرنگ تبادلے کے دوران اشتہاری جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگی ، اس آپریشن کی نگرانی ڈی پی او صوابی نیخود کی، ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران دہشتگرد سے مقابلہ میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،دہشتگرد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار عرفان زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں علی سید دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،ہلاک شدہ دہشتگرد علی سید سی ٹی ڈی پولیس کو دہشتگردی میں مطلوب تھا، قبضے سے ایم فور بمع میگزین و درجنوں ایمونیشن برآمد ہوئی ،ہلاک شدہ دہشتگرد علی سید نے مورخہ 15.12.2024کو کانسٹیبل اشتیاق احمد کو شہید کیا تھا۔

(جاری ہے)

جنکے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ مردان میں مقدمات درج ہے۔ بعد ازاں ڈی پی او نے باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی میں زخمی اہلکار کی عیادت کی ، اور ان کی خیریت دریافت اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے زخمی اہلکار کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔