حریت رہنمائوں کا دریائی بابا کوان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت

بدھ 23 جولائی 2025 11:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیرشاخ کے رہنمائوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے خطہ پیر پنجال سے تعلق رکھنے والے ممتاز آزادی پسند رہنما حاجی نور حسین المعروف دریائی بابا کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے حاجی نور حسین کو23جولائی 2001کو ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں شہید کیا تھا۔

حریت رہنمائوں نے کہا کہ حاجی نور حسین نے حق خودارادیت اور بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے جدوجہد آزادی میں شاندار خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حاجی نور حسین کے بعد ان کے صاحبزادے محمد اقبال کو بھی بھارتی فوجیوں نے 4مارچ 2003کو شہید کر دیا تھا۔ حریت رہنمائوں نے شہدا ء کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے نصب العین کے حصول کے لیے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی۔