
اولمپک گیمز 2036 کی میزبانی کیلئے قطر نے تاریخی بولی لگادی
قطر اپنی معیشت کو مزید متنوع بنانے کیلیے بڑے کھیلوں کے عالمی ایونٹس کی میزبانی کا خواہاں ہے
بدھ 23 جولائی 2025 13:49
(جاری ہے)
قطر نیوز ایجنسی پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز 2036 کے لیے دی جانے والی بولی قطر کے سفر میں ایک نیا سنگ میل ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بولی قطر کے اس ریکارڈ پر مبنی ہے جس میں اس نے فیفا ورلڈ کپ 2022 سمیت کئی بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس کامیابی کے ساتھ منعقد کیے ہیں۔2022 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے دوران قطر پر تنقید بھی کی گئی تھی، ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت کئی انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعویٰ کیا تھا کہ ورلڈ کپ منصوبوں کے دوران ہزاروں تارکین وطن مزدور جاں بحق ہوئے، تاہم قطر نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف 37 مزدور ہلاک ہوئے جن میں سے 3 کی اموات کام سے متعلق حادثات میں ہوئیں۔قطر اولمپک کمیٹی کے صدر شیخ جوعان بن حمد آل ثانی نے کہا کہ دوحہ نے کھیل کو اپنی قومی حکمت عملی کا بنیادی ستون بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیمز کی میزبانی کے لیے درکار 95 فیصد اسپورٹس انفرااسٹرکچر پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے اور ہمارے پاس ایک جامع منصوبہ موجود ہے تاکہ باقی سہولیات کو بھی مکمل کیا جا سکے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے ممالک پر لازم نہیں کہ وہ اپنی بولی کو عوامی طور پر ظاہر کریں۔ اولمپک گیمز روایتی طور پر ہر بار مختلف براعظم میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ 2024، 2028 اور 2032 کے اولمپک گیمز بالترتیب یورپ، شمالی امریکا اور اوشیانا میں منعقد ہو رہے ہیں، جس سے 2036 کے اولمپک گیمز کے ایشیا یا افریقہ میں ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔گزشتہ ماہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی پہلی خاتون سربراہ بننے والی کرسٹی کوونٹری کے لیے اولمپک 2036 کے میزبان ملک کا انتخاب کرنا ایک اہم منصوبہ ہوگا، جو اولمپک گیمز کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
حسن نواز نے وہ کارنامہ 2 مرتبہ کردکھایا جو شاہد آفریدی ایک مرتبہ بھی نہ کرسکے
-
متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی، ایشیاء کپ کے میچز کا وقت تبدیل
-
فلڈ ریلیف میچ،بابر اعظم نے شعیب اختر کو دو چوکے اور چھکا جڑ دیا
-
نیرج چوپڑا، ارشد ندیم کی عدم موجودگی کے باوجود ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ جیتنے میں ناکام
-
مسلسل 2 فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں‘ مائیک ہیسن
-
شاداب خان کے ہاں ننھی پری کی آمد، نانا ثقلین مشتاق بھی خوشی سے نہال
-
سہ فریقی سیریز، پاکستان مسلسل دوسری فتح حاصل کرنے میں کامیاب
-
سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تگڑا ہدف دے دیا
-
سہ ملکی سیریز، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
پاکستان انڈر 23 قومی فٹ بال ٹیم کاتربیتی کیمپ اسلام آباد میں اختتام پذیر
-
حارث روف نے افغانستان کیخلاف کسی بھی پاکستانی باولر کا بہترین باولنگ فگرز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
پہلے 14 ٹی ٹونٹی میچز میں زیادہ وکٹیں، صفیان مقیم نے سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.