نعمان زرگر اعوان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا قیمتی اثاثہ اور قائد پاکستان محمد نواز شریف کے حقیقی سپاہی ہیں،شرافت علی خلجی

بدھ 23 جولائی 2025 16:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)نعمان زرگر اعوان کو مرکزی سینئر نائب مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا گذشتہ روز مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شرافت علی خلجی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرافت علی خلجی نے مسلم لیگ ن کے قائدین کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ نعمان زرگر اعوان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا قیمتی اثاثہ اور قائد پاکستان محمد نواز شریف کے حقیقی سپاہی ہیں مجھے امید واثق ہے نعمان زرگر اعوان آمدہ الیکشن کے اندر مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بڑھ چڑھ کر الیکشن کمپین میں حصہ لے گی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گی۔انھوں نے کہا کہ آج پورے آزاد جموں وکشمیر کے اندر ہر جگہ احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں انوار سرکار ناکام ہو چکی مسلم لیگ ن آمدہ الیکشن کے اندر کلین سویپ کرے گی اور تعمیر وترقی اور خوشحالی کے رکے ہوئے سفر کو دوبارہ شروع کرے گی مسلم لیگ ن تعمیر وترقی کا نام ہے مسلم لیگ ن عوام کی پسندیدہ جماعت ہے میں آزاد جموں وکشمیر بھر کے نوجوانوں کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو نوجوانوں کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے۔