وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھر میں چینی کی زائد قیمتوں پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

بدھ 23 جولائی 2025 20:44

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھر میں چینی کی زائد قیمتوں پر فروخت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں چینی کی زائد قیمتوں پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن یا گیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2950 دکانداروں کیخلاف کارروائیوں کے دوران 28 افراد کو گرفتار جبکہ 182 افراد کیخلاف مقدمات درج اور 2740 افراد کو جرمانے عائد کیے، ضلع لاہور میں مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 92 دکانداروں کیخلاف کارروائیوں کے دوران7 کیخلاف مقدمات جبکہ 3 افراد گرفتار کیے گئے،سیالکوٹ میں 770، گوجرنوالہ30 جبکہ شیخوپورہ 103،رحیم یار خان 170،ڈیرہ غازی خان13,مظفر گڑھ 13، کوٹ ادو 9 اور میانوالی میں 114 دوکانداروں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، لیہ 174، ملتان 15،بہاولنگر 23،بہاولپور 175،ساہیوال 28،اوکاڑہ 8 اور پاکپتن میں 13افراد کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،راولپنڈی 58،اٹک 22،جہلم 24،چکوال 20،مری 16،فیصل آباد 770، چنیوٹ 78، ٹوبہ ٹیک سنگھ 57 اورجھنگ میں 149 دوکانداروں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔