
نئی دلی ،مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ،122 سابق سرکاری ملازمین نے دستخط شدہ عرضداشت ارکان پارلیمنٹ کو پیش کر دی
جمعرات 24 جولائی 2025 16:32
(جاری ہے)
اجلاس میں کشمیری رہنمائوں فاروق عبداللہ، محمد یوسف تاریگامی اور آغا روح اللہ مہدی وغیرہ نے بھی شرکت کی۔
سابق داخلہ سیکرٹری گوپال پیلائی سمیت 122 سابق سرکاری افسران کی دستخط شدہ ایک عرضداشت بھی بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو پیش کی گئی جس میں ان پر ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے ایوان میں قرارداد لانے پر زور دیا گیا ۔ اجلاس میں کانگریس اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے کچھ ارکان پارلیمنٹ بھی شریک تھے۔فاروق عبداللہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم یہاں بھیک مانگنے کے لیے نہیں آئے ہیں ، ریاستی درجہ یہ ہمارا آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کا فیصلہ غیر قانونی تھا جسے واپس لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی حیثیت کی منسوخی سے قبل جموں و کشمیر کے منتخب نمائندوں کے ساتھ مشاورت نہیں کی گئی۔آغا روح اللہ مہد ی نے کہا کہ جموں و کشمیر کو مسلم اکثریتی خطہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ کشمیر آج بھی درد و تکلیف کا شکار ہے، کشمیریوں کو ان گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے جو انہوں نے کبھی نہیں کیے۔ کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے سجاد کرگیلی نے کہا کہ لداخ کو دھوکہ دیا گیا ہے اور حق رائے دہی سے محروم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ کو تبدیل کیا جانا چاہئے، ہماری زمین خطرے میں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، سیاحتی مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق
-
ہیلری کلنٹن کا یوکرین جنگ ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان
-
ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے ، سابق امریکی مشیرِ
-
چین میرے دورِصدارت میں تائیوان پرحملہ نہیں کریگا، ٹرمپ
-
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جوبائیڈن کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس
-
غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان
-
امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیش نظر مودی کی گیدڑ بھبکی
-
روسی صدر سے ملاقات پر ٹرمپ کا طاقت کا اظہار یا واقعی صرف استقبال سوشل میڈیا پر بحث جاری
-
میلانیا کا پیوٹن کو یوکرین اورروس میں بچوں کی حالتِ زارسے متعلق خط
-
بھارت اورچین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پرپیش رفت
-
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.