کشمیری کسانوں کو کم قیمت پر فصلیں فروخت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، مودی حکومت کا اعتراف

جمعرات 24 جولائی 2025 16:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کسانوں کو اپنی زرعی اجناس پیداواری لاگت سے کم نرخوں پر فروخت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں تسلیم کیا کہ 2018-19 سے کم از کم امدادی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بہت سے کاشتکار کم قیمتوں پر اپنی اجناس بھیج رہے ہیں اور وہ قیمتوں میں اضافے سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں۔

اس حوالے سے لوک سبھا میں سوال ستپال برہم چاری اور چندر پرکاش چودھری نے اٹھا یا تھا۔ چوہان نے ایک تحریری جواب میں اعتراف کیا کہ چھوٹے چھوٹے رقبے پر موجود زمینوں، کٹائی کے بعد کے ناقص بنیادی ڈھانچے اور بکھری ہوئی منڈیوں کیوجہ سے علاقے میں کم از کم امدادی قیمتوں کے تحت خریداری تک کسانوں کی رسائی متاثر ہے۔یاد رہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے کسان پہلے ہی بھارتی قبضے کی وجہ سے معاشی دبائوکا شکار ہیں ، مودی حکومت کے کشمیر دشمن اقدامات نے انہیں مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔