Live Updates

وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی ہدایات پرتینوں تحصیلوں میں مجسٹریٹس متحرک

گراں فروشوں،ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کو جرمانے،ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز کو رپورٹ ارسال کر دی گئی

جمعرات 24 جولائی 2025 16:49

بھمبر،سماہنی برنالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)عوام کومہنگائی سے ریلیف دینے کے حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی ہدایات پرتینوں تحصیلوں میں مجسٹریٹس متحرک،گراں فروشوں،ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کو جرمانے،ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز کو رپورٹ ارسال کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ عوام کو ریلیف دیاجائے،چیف سیکرٹری کو روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول کے حوالیسے رپورٹ ارسال ہو گی،پرائس کنٹرول ایکٹ پرعمل درآمد کریں۔

تینوں تحصیلوں میں ایس ڈی ایم صاحبان،پولیس مجسٹریٹس،لائیوسٹاک،فوڈ،زراعت،انڈسٹری،اوزان سمیت جملہ ذمہ داران بروقت کام کریں،''صارفین دکانداروں سے ریٹ لسٹ طلب کریں'' جو دکاندارمصنوعی مہنگائی کا بحران،ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہے اسکے خلاف عوام بلاخوف شکایات درج کروائیں تاکہ ایسے عناصر کو جیل بھیجاجائے۔

(جاری ہے)

قانونی اخلاقی معاشرتی لحاظ سے ہمارا فرض ہے کہ عوام کو ریلیف دیں،چکن مٹن،سبزی پھل فروٹس،چینی دال،گوشت،بیف،پولٹری،گیس سلنڈرکی قیمتوں و معیار،پٹرول کی قیمتوں و پیمانے کا خیال رکھیں،دودھ دہی کی ملاوٹ کرنے والوں کو گرفتار،آئندہ ضلع میں کاروبار کرنے پر پابندی ہو گی،ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر ایس ڈی ایم بھمبر،برنالہ اور سماہنی نے کہاکہ ٹماٹر،ادرک،لہسن کی قیمت میں روزانہ کیوں اضافہ ہوتاہے،مقامی سصح پرپرائس کنٹرول کمیٹی ممبرزمشترکہ طورپرمہنگائی کنڑول کرنے میں کردار اداکریں۔

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ انسپکٹراوزان کو خصوصی طور پر بھمبر ضلع میں بھرپور چیکنگ کریں،اے ڈی لائیوسٹاک دودھ میں کیمکل کے نمونہ جات کا سائنسی بنیادوں پر پرنٹر کے ذریعہ تحریری رزلٹ دیا کریں۔عوامی ریلیف کے لیے مشترکہ کاوشیں کریں
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات