عدالت نے تاجر کے گودام سے 49 لاکھ 97 ہزار کا سامان چوری کرنے پر اے ایس آئی محمد عمران کے خلاف درخواست نمٹا دی

جمعرات 24 جولائی 2025 16:54

عدالت نے تاجر کے گودام سے 49 لاکھ 97 ہزار کا سامان چوری کرنے پر اے ایس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں تاجر کے گودام سے 49 لاکھ 97 ہزار کا سامان چوری کرنے پر اے ایس آئی محمد عمران کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس نے رپورٹ پیش کردی ۔ عدالت نے درخواست گذار کی طرف سے ازالہ ہونے کی صورت میں درخواست واپس لینے کی بنا پر کیس نمٹا دیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تاجر عمران شاہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کی ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس واقعے میں ملوث اے ایس آئی عمران کے خلاف مقدمہ درج کرکے دوسالہ سروس ضبط کی گئی ہے ، درخواست گزار کا سامان واپس کر دیا ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آئی جی صاحب ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائیں ۔ عدالت نے کیس نمٹا دیا ۔