منظور کالونی چنیسر ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی،ڈائریکٹر واٹرکارپوریشن کو نوٹس جاری

یونیورسٹی روڈ میں پانی کی لائن ٹوٹ گئی تھی۔ اس کے بعد ہماری کالونی میں پانی نہیں آرہا،درخواست گزار

جمعرات 24 جولائی 2025 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے منظور کالونی چنیسر ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست پر ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں منظور کالونی چنیسر ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ یونیورسٹی روڈ میں پانی کی لائن ٹوٹ گئی تھی۔ اس کے بعد ہماری کالونی میں پانی نہیں آرہا۔ یونیورسٹی روڈ کی پائپ لائن تو بحال ہوگئی لیکن ہمارے پاس پانی نہیں آرہا۔ منظور کالونی، محمود آباد سمیت پوری چنیسر ٹان میں پانی نہیں آرہا ہے۔ عوام کیلئے پانی نہیں لیکن ٹینکرز والوں کیلئے پانی موجود ہے۔ عدالت نے ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔