
حکومت پنجاب کا جی سی، یوای ٹی اور لاہورکالج یونیورسٹی برائے خواتین کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ
یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے ” کےپی آئی “ سسٹم نافذ کیا جائے گا، یونیورسٹیوں کی گرین، بلیو، ییلو اور گرے رینکنگ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 24 جولائی 2025
19:29

(جاری ہے)
پنجاب کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے ”کے پی آئی“ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وائس چانسلر کی کارکردگی کو”کے پی آئی“ کے معیار پر جانچا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انڈر پرفارمنگ کالجز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈتعلیمی اداروں میں اچانک جاکر حاضری، صفائی، معیار تعلیم اور دیگر امور چیک کرے گا۔ منسٹر ایجوکیشن کی زیر نگرانی ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ کی رپورٹ پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر معیار تعلیم کے لحاظ سے پنجاب کی یونیورسٹیوں کی گرین، بلیو، ییلو اور گرے رینکنگ مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ا جلاس میں سی ایم پنجاب ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں کے19ہزار سے زائد طلبہ وزیراعلیٰ پنجاب سکیم میں اپلائی کر چکے ہیں۔اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کا سٹریٹجک پلان / روڈ میپ 2025-29 ء کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم اور ادارہ جاتی بہتری ترجیح قرار دی گئی۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں گورننس ریفارمز اور ادارہ جاتی خودمختاری لانے کی تجویزکا بھی جائزہ لیا گیا۔پنجاب کی یونیورسٹیوں میں تدریسی معیار، اختراعی تحقیق اور تخلیقی علم پر زوردیا جائے گا۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دینا ترجیحات میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یونیورسٹیوں میں ڈیجیٹل ٹرانسفار میشن اور گلوبل روابط بھی ترجیحات میں شامل کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ ہائر ایجوکیشن کانفرنس کے انعقاد کی اصولی منظوری دی گئی۔و زیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں غیر فعال کامرس کالجز سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔مزید اہم خبریں
-
آمریت کے مقابلے میں انسانی حقوق کا تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری، یو این چیف
-
شام: سویدا میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران مراکز صحت بھی نشانہ
-
غزہ: بھوک سے اموات اور اسرائیلی حملوں سے تباہی کا سلسلہ جاری
-
خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا
-
سلمان اور قاسم نے بیف کھایا جو حلال گوشت ہے، کھانے کو ٹارگٹ کرنا غیرضروری ہے
-
عمران خان کے بیٹوں کا امریکا جانا اور وہاں ملاقاتیں ان کی فیملی کی ارینجمنٹ ہے
-
دو سابق افریقی رہنماؤں کو انسانیت کے خلاف جرائم کرنے پر قید کی سزائیں
-
نسلی و جنسی تعصب کے سبب افریقی النسل خواتین پسماندہ ترین، یو این ادارہ
-
برطانیہ: احتجاجی تنظیم ’فلسطین ایکشن‘ کو دہشتگرد قرار دینے پر ترک کو تشویش
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اسکیم کی منظوری دے دی
-
ماہ صفر المظفر کے چاند کی رویت کا اعلان کر دیا گیا
-
عمران خان شدید ذہنی دباؤ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلا رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.