ی*میئر آف لندن صادق خان کا برطانوی حکومت سے فلسطین کی ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

جمعرات 24 جولائی 2025 20:35

ّ لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء)میئر آف لندن صادق خان نے برطانوی حکومت سے فلسطین کی ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا،عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ بڑھائے۔ غزہ میں انسانی بحران بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ صادق خان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرے۔ اسرائیل کی طرف سے بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کو روکا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ بڑھائے۔ غزہ میں انسانی بحران بدتر ہوتا جا رہا ہے۔فلسطینیوں کو زندگی بچانے والی امداد پہنچائی جائے۔ دو ریاستی حل تب ہی ممکن ہے جب فلسطین باقی رہے۔ان کا کہنا تھا کہ معصوم فلسطینیوں کی زندگیوں کے ٹکڑے کیے جا رہے ہیں۔ اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔برطانوی حکومت کو اس قتل عام پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ دنیا اسرائیل کے قتل عام کو رکوانے کے لیے متحد ہو۔