صفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو وزارت مذہبی امور میں ہوگا

جمعرات 24 جولائی 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) صفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 25 جولائی کو وزارت مذہبی امور میں ہوگا جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔تمام زون اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس جمعہ 25 جولائی کی شام اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔