Aبلوچستان کے نوجوانوںکو بہتر پالیسیوں اور سہولیات کی فراہمی سے ان میں پائے جانے والے تحفظات کو دور کرنے کے لئے پالیسیوں میں تبدیلی ناگزیر ہے ، سیدہ نوشین افتخار

جمعرات 24 جولائی 2025 23:10

ث کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) ینگ پارلیمنٹرین فورم پاکستان کی صدر سیدہ نوشین افتخار اور سیکرٹری جنرل نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوںکو بہتر پالیسیوں اور سہولیات کی فراہمی سے ان میں پائے جانے والے تحفظات کو دور کرنے کے لئے پالیسیوں میں تبدیلی ناگزیر ہے نوجوان اپنے تحفظات ہمیں پہنچائیں تاکہ ہم ایوان زیرین میں انہیں زیر بحث لاکر مثبت پالیسیاں بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں بلوچستان کی سرزمین سے نکلنے والے 50 کے قریب منرلز کی لیب کراچی میں ہے اس کو بلوچستان منتقل کرکے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جاسکتی ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کیلئے زیادہ سے زیادہ قانون سازی کرکے پالیسیوں کو تبدیل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ کوئٹہ کے دوران بیوٹمز یونیورسٹی میں سوشل یونیورسٹی میں نوجوان کی اقتصادی سیاسی ، سماجی ترقی کے حوالے سے منعقدہ پینل ڈسکشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے نوجوانوں کو ملک بھر سے جوڑنے کے لئے ہم نے ینگ پارلیمنٹرین کا فورم تشکیل دیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کے مسائل کے حل اور ان میں پائی جانے والی مایوسی اور تحفظات کو دور کرنا ہے کیونکہ نوجوان نسل کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس طرح سوشل ڈویلپمنٹ گولز نے عالمی سطح پر گولز مقرر کئے ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کو معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لئے آگے لانے کے لئے سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت ایک خاتون کے نوجوان نسل کی بہتری کے لئے اپنے والد کی سرپرستی میں سیاست میں آئی ہوں اور اس دوران میں نے پولیس سے ڈنڈے بھی کھائے ہیں اور میرے ساتھ ظلم اور زیادتی روا رکھی گئی اس کے باوجود میں نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا انہوں نے کہا کہ لیڈر وہی جو جیل جاتا ہے کیونکہ لیڈر جیل میں بہت کچھ سیکھتا ہے انہوں نے مذاقاً نوابزادہ جمال رئیسانی کو کہا کہ وہ جیل جانے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سوچ کے ذریعے آگے بڑھنا چاہئے ہم نے نوجوانوں کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں جس کا واضح ثبوت سی ایس ایس اور پی سی ایس کرنے والے امیدواروں کے لئے عمر کی حد 32 سال سے بڑھا کر 35 سال کی ہے جس میں تین سال کا ریلیف دیا ہے اور امتحان کے لئے پہلے دو چانس تھے اب انہیں بڑھا کر 5 کیا ہے جس کا مقصد دیہی اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کو سہولیات اور اس اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سہولت فراہم کرنی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے نکلنے والے منرلز کی جانچ کیلئے لیب کراچی میں ہے اس کا بلوچستان میں قیام کیلئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں کیونکہ خالی ذہن اور پیٹ شیطانوں کی فیکٹری ہے ہم نے ان فیکٹریوں کو اپنے نوجوانوں کے ذہن سے مستفید ہونا ہے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ ہم نے یوتھ پالیسی بنائی جس کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو صحیح راہ دکھانی ہے اور نوجوانوں کو اس پالیسی کے تحت منفی سوچ سے نکال کر مثبت سوچ کی جانب راغب کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست اور حکومت کی کسی کوتاہی کی وجہ سے نوجوانوں کو اسے گالی نہیں دینی چاہئے بلکہ ان زیادتیوں کے ازالے کے لئے جو کردار ادا کرسکتے ہیں وہ مثبت طریقے سے کرنا چاہئے اس لئے ہم نے نوجوانوں کی بہتری کے لئے مختلف قوانین پاس کروانے کے ساتھ ساتھ پالیسیاں بنائی تاکہ لوگوں اس سے فائدہ ہوسکے نوجوانوں کو ریاست اور حکومت کا ساتھ دینا چاہئے اور ہمیں بحیثیت نوجوان اپنا تعارف پاکستان کے نام سے کرانا چاہئے ہم مختلف صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اس فورم پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اس موقع پر پینل شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جو عالمی سروے کیا گیا ہے اس کے مطابق بلوچستان میں 74 فیصد نوجوان ہے اس لئے ہم نے نوجوانوں کے بہتر مستبقل کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے اس میں مختلف چیلنجز کا سامنا کرناپڑرہا ہے جس میں نا خواندگی اور خواندگی کی شرح کے ساتھ ساتھ غربت کی پالیسی کو شامل کرکے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ہنر مند بنانے کے لئے نوجوانوں کو راغب کیا جارہا ہے اور اس لئے نوجوانوں کو عالمی سطح پر جدید ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل اور مختلف مہارتوں میں ہنر مند بنانے کے لئے یوتھ پالیسی کے ذریعے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کا مقصد سیاسی اور سماجی طور پر نوجوانوں کو با اختیار بناتے ہوئے مثبت سوسائٹی کو ممکن بنانا ہے تاکہ پسے ہوئے طبقات اور نوجوانوں کو سہولیات دے سکیں اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جاسکے اور انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

بگٹی اسٹیڈیم میں نوجوانوں کی سہولت کے لئے یوتھ سینٹر جس میں ریسورس سینٹر قائم کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پی ایس ڈی پی میں حکومت نے فنڈ مختص کئے ہیں نوجوان یوتھ اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے ان کی ویب سائٹ اور متعلقہ سینٹر سے معلومات حاصل کرکے اپنے بہتر مستقبل کا تعین کرسکتے ہیں