Live Updates

اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کر دی، آؤٹ لک 'مستحکم' قرار

جمعہ 25 جولائی 2025 01:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (S&P) نے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کرتے ہوئےآؤٹ لک کو 'مستحکم' قرار دیا ہے، پاکستان کی کی کریڈٹ ریٹنگ'CCC+' سے بڑھا کر 'B-' کر دی گئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف تیزی سے گامزن ہے، ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ اپ گریڈنگ اس کے اس یقین کی عکاس ہے کہ پاکستان اب فوری طور پر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے غیر معمولی مالی مدد پر انحصار نہیں کر رہا۔

زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 20.5 ارب ڈالر ہو چکے ہیں، مہنگائی کم ہو کر 4.5 فیصد پر آ گئی ہے اور پالیسی ریٹ 11 فیصد تک نیچے آ گیا ہے۔2022 میں جب پاکستان کی معیشت شدید دباؤ کا شکار تھی اور زرمبادلہ کے ذخائر محض 6.7 ارب ڈالر رہ گئے تھے، اس وقت ملک کو دیوالیہ پن کا خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم ستمبر 2024 میں آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے EFF پروگرام کی منظوری نے معیشت کو سہارا دیا۔

چین، سعودی عرب، یو اے ای اور کویت جیسے شراکت دار ممالک کی مدد سے ملک نے بیرونی ادائیگیوں کے لیے خاطر خواہ ذخائر اکٹھے کیے۔سال 2025 میں پاکستان نے 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا، جو 39 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر کا نتیجہ تھا۔ حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں توسیع اور زرعی آمدنی کو ٹیکس میں لانے جیسے اقدامات سے ٹیکس آمدنی میں 3 فیصد GDP تک اضافہ ہوا۔ مالیاتی خسارہ بھی کم ہو کر 5.6 فیصد پر آ گیا ہے اور آئندہ سال اسے مزید 5.1 فیصد تک محدود رکھنے کی امید ہے۔اقتصادی نمو کی رفتار 2.7 فیصد رہی اور 2026 میں اس کے 3.6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات