بورے والا،سی سی ڈی کے ڈاکوؤں سے دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک

جمعہ 25 جولائی 2025 13:42

بورے والا،سی سی ڈی کے ڈاکوؤں سے دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) بورے والا میں سی سی ڈی کے ڈاکوؤں سے دو مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ڈکیتی،اقدام قتل اور راہزنی جیسی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پہلے مقابلہ میں تھانہ صدر بورے والا کی حدود 451/ای بی میں دوران گشت سی سی ڈی پولیس کو دیکھتے ہی نامعلوم مسلح ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں ڈاکووں کے فائرنگ سے انکا اپنا ہی ساتھی ہلاک ہوگیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دیگر مسلح افراد فرار ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت سوہنا خاں بھٹی سکنہ 457/ای بی کے نام سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کے ہلاک ہونے والے ڈاکو نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز لاٹ بھٹیاں کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مقامی شہری کے منہ میں زہر انڈیل کر اسے قتل کردیا تھا، اسکے علاوہ وہ ڈکیتی، راہزنی جیسی 22 وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

(جاری ہے)

دوسرے مقابلہ میں سی سی ڈی ذرائع کے مطابق دوران گشت نواحی گاؤں 51/ڈبلیو بی کے قریب سی سی ڈی کا نامعلوم ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوگیا اور انہوں نے گاڑی پہ فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا اور فائرنگ کرنے والے مسلح افراد فرار ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت حق نواز ولد اللہ بخش سکنہ کوٹلی مہتم کرم پور میلسی کے نام سے ہوئی جو قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا ،دونوں ڈاکوؤں کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں اور پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

\378