مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان کو صدمہ

جمعہ 25 جولائی 2025 14:00

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر و الابراھیم ٹریڈنگ اسٹیٹ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر حاجی نواب خان کی بھانجی جوکہ گزشتہ روز دوحہ، قطر میں انتقال کر گئی تھیں ان کو دوحہ، قطر میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی وفات پر پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں اور سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے