غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، 62 مزید فلسطینی شہید

جمعہ 25 جولائی 2025 15:44

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 62 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق ان میں 19 افراد وہ تھے جوامداد کے حصول کی کوشش کررہے تھے، فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق قحط اورغذائی قلت سے مزید 2 افراد شہید ہو گئے، جس کے بعد بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 115 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

یونیسف نے انکشاف کیا ہے کہ غذائی قلت سے شہید ہونے والوں میں 80 فیصد بچے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 5 ہزار سے زائد کمزور اور بیمار بچے اسپتال داخل کرائے جا چکے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق 20 لاکھ کی آبادی خطرے میں ہے اور بچوں کے لیے دودھ جیسی بنیادی اشیا کی بھی اجازت نہیں۔