صدرمملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ ( کل ) منائی جائے گی

جمعہ 25 جولائی 2025 16:03

صدرمملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ ( کل ) منائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ کل ( ہفتہ) کے روز منائی جائے گی ۔اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں صدر آصف علی زرداری کی درازی عمر کیلئے دعائیں اور کیک کاٹیں گے ۔آصف علی زرداری26جولائی1955کو پیدا ہوئے ،وہ معروف سیاستدان حاکم علی زرداری مرحوم کے فرزند ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں آج ( ہفتہ) مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس کی صدارت سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کر یں گے جبکہ مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی ہوں گے ۔تقریب میں صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔