پنجاب حکومت کااورنج ٹرین کی سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ

محکمہ خزانہ نے سبسڈی کی مد میں 7ارب روپے جاری کر دئیے

جمعہ 25 جولائی 2025 16:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کی سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کی جانب سے اورنج ٹرین کیلئے بجٹ جاری کر دیا گیا،اورنج ٹرین کو سبسڈی کی مد میں 7ارب روپے جاری کئے گئے،اپنی چھت اپنا گھر سکیم کیلئے 20ارب روپے جاری کئے گئے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ آن لائن کر دیا گیا ۔