ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیر صدارت یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس

یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا‘تمام سرکاری عمارتوں، اہم شاہراہوں پر لائٹنگ کی جائیگی‘ڈپٹی کمشنر

جمعہ 25 جولائی 2025 17:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیر صدارت یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعدبن شبیر، لائیو سٹاک، ایجوکیشن، میونسپل کمیٹی، پیرا، لاہور ویسٹنمینجمنٹ کمپنی اور سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ اداروںنکے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں یوم آزادی کو ملی جوش و جذبے کیساتھ منانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام محکموں کے ضلعی سربراہان نے جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

13اور 14اگست کو تمام سرکاری عمارتوں، اہم شاہراہوں، بازاروں سمیت دیگر اہم مقامات پر لائٹنگ کی جائیگی۔

ضلع میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی پی ایس میں منعقد ہوگی۔تحصیل لیول پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز جبکہ تمام محکمہ جات کے ضلعی افسران اپنے دفاتر میں پرچم کشائی کرینگے۔ یوم آزادی کو شایا ن شان طریقے سے منانے کیلئے ضلعی اور تحصیل سطح پر تمام تقریبات میں قرات، نعت، تقاریر اور دیگر مقابلہ جات کا انعقاد کروایا جائے گا۔ ضلع بھر میں شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے جائینگے۔

محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر آزادی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجائیگا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گراں فروشی کے خلاف سخت اقدامات پر زور دیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب سمیت متعلقہ ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس وافسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران علی کاکہنا تھا کہ شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، کم وزن اور زائد قیمت پراشیائے ضروریہ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں، ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزیوں، پھلوں، نان و روٹی، گوشت سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے وزن پر خصوصی نظر رکھیں اور کریانہ مرچنٹس کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائیں۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔