شہریوں کو مکمل تحفظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ

جمعہ 25 جولائی 2025 17:31

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) حکومت پنجاب کی واضع ہدایت پر ضلع بھر میں بغیر لائسنس ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والوں اور پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، تمام متعلقہ ادارے بلا خوف و خطر قانون شکن افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے ان خیالات کا اظہار بغیر لائسنس ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والوں اور پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے والوں اور پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی، بظاہر یہ معمولی سا کام ہے لیکن کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کاسبب بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی کام میں ملوث افراد کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کو مکمل تحفظ اور خشگوار ماحول فراہم کرنا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ۔\378