بلوچ ویمن فورم کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ کو ساتھیوں سمیت گرفتار

جمعہ 25 جولائی 2025 19:07

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) بلوچ ویمن فورم کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ کو ساتھیوں سمیت گوادر پولیس نے گرفتار کرلیا،ریاست مخالف چاکنگ پر گرفتار کیا گیا ہے ایس ایس پی گوادر ضیامندوخیل کا صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق گوادر پولیس نے سربندن کے علاقے سے بلوچ ویمن فورم کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی گوادر ضیامندوخیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شلی بلوچ اور ان کی ساتھیوں کی گرفتاری گوادر شہر میں مختلف مقامات پر ریاست مخالف پمپیلٹ اور وال چاکنگ کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی گوادر نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کررہی ہے گرفتار ہونے والی ڈاکٹر شلی بلوچ اور ان کے ساتھی اس وقت ویمن پولیس اسٹیشن میں پولیس کی تحویل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :