غزہ میں قابض اسرائیل کے جاری مظالم قابل مذمت ہیں،طارق مدنی

فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے، مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل سازش ہے،امن کونسل

جمعہ 25 جولائی 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے سعیدآباد میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے سلسلے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطین میں قابض اسرائیل کے جاری مظالم قابل مذمت ہیں ان کا کہنا تھا کہ سر زمین فلسطین پر صیہونی اسرائیل ناجائز قابض ہے فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اور مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل سازش ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی 25کروڑ عوام قابض صیہونی اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی اور فلسطین کی آزادی کے لیے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شہ پر غزہ میں قابض اسرائیل معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل دونوں عالمی دہشت گرد ہیں اور عالم اسلام کے خلاف سازشوں کے جال بچا رہے ہیں تاہم امریکہ اور اسرائیل اپنی سازشوں میں کبھی نہیں کامیاب ہوں گے۔