راولپنڈی، شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8افراد گرفتار

ہفتہ 26 جولائی 2025 04:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لئے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے، مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثا کو بھی 26جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔پولیس کے مطابق عدالت کے حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی (آج) ہفتے کو کی جائے گی، خاتون کے قتل کے الزام میں 8سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں خاتون کی فیملی کے افراد بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے لڑکی کے گھر سے چلے جانے کا مقدمہ 21جولائی کو درج کروایا تھا۔