سکیورٹی وجوہات، پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی سپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپورٹس بورڈ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 جولائی 2025 11:54

سکیورٹی وجوہات، پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی سپورٹس مقابلے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جولائی 2025ء ) پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو ہمسایہ ملک بھارت جانے سے روک دیا۔ 
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طور پر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

 

نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

 
اس نوٹی فکیشن کے بعد قومی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت نہیں ہوسکے گی۔ نوٹی فکیشن میں کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔