مون سون کا چار روزہ پانچواں اسپیل (کل ) سے شروع ہوگا ‘ پی ڈی ایم اے

ہفتہ 26 جولائی 2025 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا پانچواں اسپیل کل ( پیر)28جولائی سے شروع ہوگا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 28سی31جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم اے کیمطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب ،چنیوٹ، فیصل آباد، اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے، 29 سی31 جولائی تک ڈیرہ غازی خان،بہاولپور، بھکر میں بارش کا امکان ہے،خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بارش کی توقع ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھرکے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال مون سون بارشوں کی شدت زیادہ ہے،گزشتہ سال کی نسبت اس سال73فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں،موسمی صورتحال کے پیش نظرتمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیرپرعمل کریں،شدید بارشوں کے باعث مری وگلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔