مغربی کنارا ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن کر دو فلسطینی جاں بحق

ہفتہ 26 جولائی 2025 15:50

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)فلسطینی وزارتِ صحتِ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ ایک فلسطینی شہری کو، جس کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی، بیت لحم کے جنوب میں واقع قصبے بیت فجار کے قریب اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی لاش اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے لی۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھاکہ اس کے ایک اہل کار نے ایک شخص پر فائرنگ کی جو چاقو سے مسلح تھا اور اس نے بیت فجار کے قریب واقع اسرائیلی بستی مجدال عوز پر پتھرا کیا تھا۔ فوج کے مطابق حملہ آور کو غیر مثر بنا دیا گیا۔