
اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ باہمی تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا‘لاہور چیمبر
ہفتہ 26 جولائی 2025 16:55
(جاری ہے)
میاں ابوذر شاد نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات میں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال حوصلہ افزا ہے۔
صدر لاہور چیمبر نے واشنگٹن میں معروف تھنک ٹینک ’’اٹلانٹک کونسل‘‘کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار کی شرکت کو بھی بہت اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے اس ویژن کی مکمل حمایت کرتا ہے کہ پاکستان کو امداد کے بجائے باہمی فائدہ مند تجارت کی طرف بڑھنا چاہیے۔ ان کا اٹلانٹک کونسل میں دیا گیا پیغام ایک پر اعتماد اور مستقبل پر نظر رکھنے والی معاشی پالیسی کا عکاس اورپاکستان کی کاروباری برادری کی توقعات سے ہم آہنگ ہے۔ پاکستان کی مارکیٹوں کو امریکی مصنوعات کے لیے کھولنے اور ایک جامع تجارتی معاہدے کے حصول کی حکومتی کوششیں نہایت اسٹریٹجک اور بروقت ہیں جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور دوطرفہ تجارت میں وسعت کا باعث بنیں گی۔میاں ابوذر شاد نے کہا کہ یہ بہترین حکمت عملی اور درست سمت میں اقدامات ہیں جو پاکستان کی معیشت کو استحکام بخشیں گے، غیرملکی سرمایہ کاری کو فروع دیں گے اور پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں مسابقت حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت امریکی کاروباری برادری کے اعتماد کو بھی تقویت دے گی ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے انتہائی کامیاب دورہ امریکہ نے دنیا کو واضح اور بہترین پیغام دیا ہے ۔ صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر مصنوعات اور سرجیکل آلات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے جبکہ پاکستان امریکی کپاس کا دوسرا بڑا خریدار ہے ۔ ڈپٹی پرائم منسٹر کے دورہ کے بعد یہ تجارتی تعلقات یقینا مزید وسیع ہونگے۔ صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ یا باہمی سرمایہ کاری کا معاہدہ پاکستان کی صنعت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ میاں ابوذر شاد نے حکومت کی اسٹریٹجک سفارتکاری اور عالمی کاروباری و سیاسی برادری سے مؤثر روابط پر بھی حکومت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت دنیا ایک بار پھر پاکستان کی معاشی صلاحیت کو تسلیم کر رہی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، کے ایس ای-100 انڈیکس 141,000 کی سطح عبور کر گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹریٹجک اقدامات کے ذریعے میوچوئل فنڈز میں تبدیلی کا آغاز کر دیا
-
ایس ای سی پی کا عوام کو میگ وینچرزکی سرمایہ کاری سکیم بارے انتباہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ
-
پاک ،امریکہ تجارتی معاہدہ پاکستان کیلئے اہم اسٹریٹجک ،اقتصادی کامیابی ہے‘ خادم حسین
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی پریس کانفرنس
-
سرپرست اعلی ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر کی کاوش بغیر ڈیوٹی درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصد ڈیوٹی عائد ترمیمی آرڈیننس جاری مقامی کپاس کے لئے لیول فیلڈ ہونے سے مقامی کپاس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری ..
-
پالیسی ریٹ میں 500 بیسس پوائنٹس کی فوری کمی صنعتی بحالی اور روزگار بڑھانے کے لیے ناگزیر؛ ایف پی سی سی آئی، پاکستان بزنس فورم
-
ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.