
آزاد کشمیر کی قدیم دینی درسگاہ مدرسہ فیض القرآن بیس بگلہ کا 65 واں سالانہ اجتماع 22 اگست کو شروع ہوگا
مشاورتی عمل کے بعد حتمی تاریخ طے کی گئی، اجلاس میں گائوں گائوں کمیٹیاں بھی تشکیل دے کر ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
اتوار 27 جولائی 2025 13:30
(جاری ہے)
آزاد کشمیر کی قدیم معروف دینی درسگاہ مدرسہ دارالعلوم فیض القرآن بیس بگلہ باغ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام 65واں سالانہ دو روزہ تبلیغی اجتماع بروز ہفتہ مورخہ 22 اگست 2025سے شروع ہو رہا ہے اس بات کا اعلان مدرسہ کی مجلس شوری نے ایک ہم اجلاس میں کیا اجلاس میں مہتمم ادارہ ناظم ادارہ اراکین مجلس شوری اور مقامی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مشاورتی عمل کے بعد حتمی تاریخ طے کی اجلاس میں گائوں گائوں کمیٹیاں بھی تشکیل دے کر ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں اجتماع میں آزادکشمیر وپاکستان کے ممتاز عالم دین نعت خواں قرآ حضرات و سیاسی شخصیات شرکت کریں گی انتظامیہ نے عوام الناس کو بھرپور شرکت کی دعوت دی ہی- یاد رہے مدرسہ دارالعلوم فیض القرآن بیس بگلہ جس کی بنیاد 1956 میں حضرت مولانا محمد عبدالغنی مرحوم فارغ التحصیل دارالعلوم دیوبند برصغیر 1940نے رکھی تھی 1966 میں مولانا کی رحلت کے بعد مشاورتی کونسل نے مولانا کے بڑے بیٹے مولانا عبدالرئوف خان مرحوم کو ادارے کا مہتمم بنایا گیا جنھوں نے 2007اپنی وفات تک ادارے کا نظم و نسق چلایا پھر مولانا کے پوتے اور مولانا عبدالروف خان کے فرزند مولانا عبید الرحمن کو مقامی احباب و اراکین کونسل نے انھیں مہتمم نامزد کیا جو اپنے چھوٹے بھائی مولانا مطیع الرحمن عثمانی کے ساتھ ملکر تاحال اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں -ادارے میں طلبہ کی تعداد دو سو ہے مدرسہ دارالعلوم فیض القرآن بیس بگلہ کو 1966 میں مولانا عبدالغنی مرحوم کی وفات کے بعد ان کے نام منسوب کیا تھا -اس ادارے نے ہزاروں طلبہ پیدا کئے جو آج تک دینی اشاعت کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے علاوہ اس ادارے کا نام روشن کیا یہی وجہ ہیکہ یہ ادارہ پاکستان کے شہر شہر تک اپنی شہرت رکھتا ہے -
مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.