راولپنڈی،اغوا کاروں کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

اتوار 27 جولائی 2025 17:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)راولپنڈی میں تھانہ آر اے بازار کی حدود میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، اغوا کاروں نے مغویہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر پھینکا اور فرار ہوگئے، متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کو تھانہ صادق آباد کی حدود سے مسلح افراد نے رات کو اغوا کیا، ملزمان مبینہ طور پر زیادتی کے بعد لڑکی کو جان کالونی میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کا طبی معائنہ کروایا گیا۔آر اے بازار پولیس نے بتایا کہ طبی معائنے کے بعد حقائق معلوم ہوں گے، میڈیکل کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :