
وزیر داخلہ سے چینی سفیر کی ملاقات ،سی پیک کے جاری منصوبوں کی رفتار اور پیشرفت بارے گفتگو
سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، اب دوسرا مرحلہ صنعتی تعاون، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سماجی ترقی پر مرکوز ہے، احسن اقبال
اتوار 27 جولائی 2025 17:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سی پیک علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے جس سے پورے خطے میں معاشی استحکام اور تعاون کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سی پیک منصوبوں کی مکمل سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔وفاقی وزیر نے گوادر کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گوادر کی بندرگاہی تجارتی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ گوادر اور گرد و نواح میں معدنی وسائل کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے جدید انفراسٹرکچر کی مدد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے زراعت کے شعبے میں چین کے ساتھ جاری تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ چین سے تربیت یافتہ پاکستانی زرعی گریجویٹس موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان اسپیس سینٹر کے قیام کو قومی اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے چین کلیدی کردار ادا کرے گا۔ چینی سفیر جیانگ زیدونگ نے پاکستان کی ترقی میں چین کی مسلسل معاونت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون آنے والے برسوں میں مزید وسعت اختیار کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ، پانی کی آمد چار لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی
-
شرمیلا فاروقی کا خواتین کی جبری بے دخلی کے خاتمہ کے لیے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ
-
بابائے اردو مولوی فضل حق کی برسی ہفتہ کو منائی گئی
-
بابائے اردومولوی عبدالحق کی 64 ویں برسی منائی گئی
-
لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10بچے بازیاب
-
پنجاب کے دریاں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
-
کراچی‘ ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.