وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات،وزیراعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی

اتوار 27 جولائی 2025 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی نے اتوار کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم نے وزیرہوابازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔