اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ر کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

اتوار 27 جولائی 2025 18:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، چوہدری افتخار حسین چچھر، چوہدری جاوید علاؤ الدین سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران و علمائے کرام اور امن کمیٹی کے نمائندے بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب نے حضرت امام حسین انتظامات، 5 اگست یوم استحصال کشمیر منانے اور یوم آزادی کو معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص سے بارے حکومتی ہدایات بارے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہوگئے، انہوں نے یوم استحصال کشمیر اور یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے لیا، ڈی پی او راشد ہدایت کا ضلع میں امن عامہ کے قیام کے سلسلہ میں مثالی اقدامات کے عزم کا اظہار کیا، ممبران صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق بہترین اقدامات کرنے کی پالیسی پر زور دیا، اجلاس کے شرکا کا محرم الحرام کے شاندار انتظامات پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت کو خراج تحسین پیش کیا، علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے چہلم حضرت امام حسین، یوم استحصال کشمیر اور جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ محرم الحرام پر بہترین انتظامات کے سلسلہ میں چیلنجز کے باوجود بہترین انداز میں کام کیا،چہلم حضرت امام حسین یوم استحصال اور جشن آزادی کے موقع پر مثالی اقدامات کیے جائیں گے، تمام سٹیک ہولڈرز جذبہ حب الوطنی کے تحت یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کی تیاری کریں، ایم پی اے میاں محمد منیر نے کہا کہ محرم الحرام پر بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر کوشش کی جائے کہ کسی کی مذہبی دل آزاری نہ ہو، ایم پی اے چودری افتخار حسین چھھچھر نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر حکومتی اقدامات پر عمل درآمد ممکن نہیں، ڈیڑھ سال کے مختصر عرصہ میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ریکارڈ انقلابی اقدامات کیے، ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤ الدین نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام اداروں نے مثالی کردار ادا کیا، مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائی جائیں، اجلاس کے اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

\378