Live Updates

راول ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے پر سپل ویز بند کر دئیے گئے

اتوار 27 جولائی 2025 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) راول ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے پر سپل ویز بند کر دئیے گئے۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 750 فٹ ہونے پر صبح 6 بجے سپل ویز کھولے گئے،سپل ویز سے 12 گھنٹے تک پانی کا اخراج جاری رہا۔

(جاری ہے)

پانی کی سطح 1 ہزار 747 فٹ آنے پر سپل ویز کو بند کر دیا گیا۔ اسلام آباد اور گرد نواح میں بارش ہونے کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوئی،سپل ویز کھولنے سے قبل ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے پلوں، ندی نالوں پر موجود رہے۔اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے پانی کے اخراج کے عمل کی نگرانی کی گئی۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات