فرخ خان کا نائجیرین ہائی کمیشن کا دورہ، سابق صدر محمد بوہاری کے انتقال پر تعزیت

اتوار 27 جولائی 2025 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) پاکستان مسلم لیگ کی سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی فرخ خان نے سابق نائجیرین صدر محمد بوہاری کے انتقال پر اظہارِ افسوس کے لیے نائجیرین ہائی کمیشن اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نائجیرین ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری سعد وُنٹی عبداللہی، ناظم الامور یاشوع محمد اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

فرخ خان نے نائجیریا کے عوام اور حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم صدر کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ محمد بوہاری نائجیریا کے ایک باوقار اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔دورے کے دوران فرخ خان نے نائجیرین ہائی کمیشن کی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے جس میں انہوں نے مرحوم کی قیادت، خدمات اور افریقی خطے میں ان کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین کے کوآرڈینیٹر اعظام چوہدری اور طربیہ بخاری بھی موجود تھیں۔