قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کیلئے امریکہ کے شہر لاڈرہل پہنچ گئی

اتوار 27 جولائی 2025 22:00

لاڈرہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے لیے امریکہ کے شہر لاڈرہل پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹی 20 اسکواڈ دو گروپس کی صورت میں لاڈرہل پہنچا۔ سیریز کا پہلا میچ 31 جولائی، دوسرا 2 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچ لاڈرہل کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے