چیچہ وطنی، گندے پانی کی نکاسی کے تنازعہ پر دو بھائیوں نے اپنے پڑوسی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا،ملزم فرار

پیر 28 جولائی 2025 16:34

چیچہ وطنی، گندے پانی کی نکاسی کے تنازعہ پر دو بھائیوں نے اپنے پڑوسی ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) تحصیل کے دیہی علاقہ میں گندے پانی کی نکاسی کے تنازعہ پر دو بھائیوں نے اپنے پڑوسی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا،پولیس کے مطابق گاؤں16،چودہ ایل میں 35سالہ مقتول محمد شفیع کا تین روز قبل اپنے ہمسائے طفیل اور اسکے بھائی اقبال سے گندے پانی کی نکاسی کے معاملہ پرجھگڑا ہوا تھا، مقتول محمدشفیع آج صبح جانوروں کیلئے چارہ لیکر آرہا تھا کہ ملزم طفیل ،اقبال اور اسکے بھتیجے نے اسے گھیر کرتشددشروع کردیا اور اسی دوران چھریوں کے وار کرکے متوفی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے،مقتول کی ڈیڑھ ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی،پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :