سٹی ہاؤسنگ میرپور کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی

سابق وزیر صاحت وٹرانسپورٹ محمد طاہر کھو کھر کی رٹ پٹیشن منظور،حکم امتناعی جاری کر دیا

پیر 28 جولائی 2025 17:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)مرکزی صدر پاسبان وطن پاکستان وسابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمدطاہر کھوکھر کی طرف سے رٹ پٹیشن منظور سٹی ہاؤسنگ میرپور کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ہماری رٹ پٹیشن سماعت کے لیئے منظور اور حکم امتناعی جاری کر دیا ہے میرپور کو چارہ نہیںبننے دیں گے آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے ضلع میرپور کے حلقہ 2 اسلام گڑھ میں سٹی ہاوسنگ میرپور کے نام پر رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی خرید و فروخت غیر ریاستیوں کے منصوبے کے خلاف سابق وزیر وسابق ممبر اسمبلی اوورسیز آزاد کشمیر محمد طاہر کھوکھر کی رٹ پٹیشن ابتدائی سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے status quo جاری کرکے فریقین کو 18 اگست کے لیئے نوٹسز جاری کرد یئے ہیں اور سٹی ہاوسنگ کے نام پر خرید و فروخت اندورن و بیرون ملک تشہیری مہم اور ہر قسم کے کام کاج پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے سٹی ہاوسنگ میرپور اور کشمیر ویلی سٹی ہاوسنگ پرائیویٹ لمٹیٹڈ کے اس ہاوسنگ منصوبے کے خلاف ہائیکورٹ آذاد جموں و کشمیر مظفرآباد میں دائر کردہ رٹ پٹیشن درخواست میں سیٹس کو آذاد حکومت بذریعہ چیف سیکرٹری ڈپٹی رجسٹرار آف کمپنیز مظفرآباد ڈپٹی رجسٹرار آف کمپنیز میرپور کمشنر میرپور،ریونیو میرپور ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ کلکٹر میرپور، ایم ڈی اے بذریعہ ڈائریکٹر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ، راجہ نوید گوگا چیئرمین ضلع کونسل ،تحصیل دار میرپور، سٹی ہاؤسنگ میرپور بذریعہ عامر اسحاق ملک ،سٹی ہاؤسنگ کنٹری ہیڈ رانا زاہد،کشمیر ویلی ہاؤسنگ میرپور بذریعہ عامر اسحاق ملک ،راجہ شکیل احمد، سید غلام مصطفے شاہ مظفرآباد،عامر اسحاق ملک کو فریق بنایا گیا ہے جنھیں عدالت عالیہ آئندہ تاریخ سماعت 18اگست کے لئیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر کروڑوں روپے کی تشہیری مہم اور سوشل میڈیا پر ہزاروں پلاٹوں کی فائلیں بنا کر غیر ریاستی ڈیلروں کے ذریعے خرید و فروخت کا دھندہ دھڑلے سے جاری ہے۔طاہر کھو کھر نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک طرف ہم 5اگست 2019کے مودی کے اقدام کے خلاف پوری دنیا میں سراپا احتجاج ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں حکومتی و ادارہ جاتی سر پرستی میں دو کمپنیوں کے غیر ریاستی مالک جو خود پاکستان میں کئی مقدمات میں ملوث ہو کر بیرون ملک مقیم ہے اور آذاد کشمیر میں اس کے نام پر بدو ں اختیار کمپنیز ایکٹ کے منافی سہولت کاری سے مقامی اداروں میں بذریعہ کے طور پر شریک ہیں جس بنا پر چمک اور سیاسی اثر ورسوخ کے استعمال سے مختلف اداروں سے غیر قانونی قواعد و ضوابط کے منافی کاروائیوں میں مصروف ہو کر میگا تشہیر ی کے زریعے بالخصوص بیرون ملک تارکین وطن کو سرمایہ کاری کی ترغیب وسیع پیمانے پر برطانیہ میں مقیم اوور سیز کو ٹارگٹ کیئے ہیں جس بناء پر غیرقانونی طریقے سے بدوں قانون و ضوابط کے تقاضے پورے کیئے بغیر اس میگا سکینڈل کے خلاف عوامی مفاد میں رٹ دائر کر کے قومی فریضہ ادا کیا ہے تاکہ عوام کو لٹنے سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس شاہد بہار نے ابتدائی سماعت کے بعد رٹ پٹیشن کو منظور کر تے ہوئے 18اگست تک ''سٹیٹس کو''جاری کردیا ہے اور دونوں متعلقہ کمپنیوں کے ذمہ داران سمیت حکومت ازادکشمیر سمیت متعلقہ اداروں کو نوٹسزجاری کر دیئے ہیں اور تاحکم ثانی انہیں جاری کام کو روکنے خریدوفروخت پر پابندی اور اندرون و بیرون ملک تشہیری مہم روک دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔محمد طاہر کھوکھر سابق وزیر کی طرف سے آزاد کشمیر کے ممتاز نامور قانون دان میر شرافت حسین ایڈوکیٹ و عدنان احمد پیر زادہ نے ہائیکورٹ میں پیروی کی۔