
ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ کیس،احمد خان بھچر،عمر ایوب سمیت 57 ملزمان کے وارنٹ گرفتارجاری
ا ے ٹی سی عدالت میں مقدمات کی سماعت ہوئی کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا، عدالت کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی
فیصل علوی
پیر 28 جولائی 2025
14:20

(جاری ہے)
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔
جوڈیشل کمپلیکس میانوالی میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں 57 نامزد اور 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 4اکتوبر احتجاج کیس میں عدم پیشی پر عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے۔جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،اپوزیشن لیڈر کی عدم حاضری کی بنا پر عدالت نے انکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔عدالت نے عمر ایوب سمیت تمام غیرحاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی تھی۔ بعدازاں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی تھی۔پی ٹی آئی رہنماء عمرایوب سمیت دیگر ملزمان کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمات درج تھے۔ قبل ازیں بھی راولپنڈی کی انسداد دہشتگری عدالت نے 26نومبر احتجاج کے تین مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں تھیں۔ پولیس کی خصوصی ٹیمیں کو چھاپہ مار کارروائیوں کی ہدایات دیدی گئیں تھیں۔ملزمان میں پی ٹی آئی رہنماء عارف علوی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے نام شامل تھے۔جبکہ حماد اظہر، شاہد خٹک، خالد خورشید،فیصل امین، وہاب علوی،شہریار ریاض اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ مکالمے اور عالمی سفارت کاری کا مرکز، اینالینا بیئربوک
-
افغانستان میں انٹرنیٹ کی بحالی کا یو این کی طرف سے خیرمقدم
-
انسانی حقوق کمشنر کا لبنان میں مستقل جنگ بندی کی اہمیت پر زور
-
امدادی کارروائیاں: یو این ہوائی جہاز وہاں اڑتے ہیں جہاں کوئی اور نہیں
-
بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیا جائےگا
-
جنید اکبر کو پی اے سی سے ہٹوانے کیلئے پی ٹی آئی ارکان سے استعفے دلوائے گئے
-
برطانیہ سے 2022 میں چوری کی گئی قیمتی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف
-
سپورٹ پرائس اور خریداری نہ کرنے کے باعث گندم کی پیداوار کم ہو گئی، وزیراعلی سندھ
-
شہباز حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
دنیا بھوک کا شکار غزہ کے بچوں کو مایوس کر رہی ہے، امدادی ادارے
-
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گالم گلوچ بریگیڈ ہے،علی امین کو ڈیڑھ سال سے گالیاں پڑ رہی ہیں
-
پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے 139 پلیٹ فارم پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.