
لیہ گوٹیریز کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا
افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان، اور ازبکستان اے ڈی بی کے وسطی اور مغربی ایشیا ئی شعبے کے تحت ہیں
میاں محمد ندیم
پیر 28 جولائی 2025
14:59

(جاری ہے)
مسز گوٹیریز نے کہا کہ اس عہدے پر خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں ترقی پذیر رکن ممالک اور متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر خطے میں جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام جاری رکھوں گی لیہ گوٹیریز کے پاس 40 سال سے زائد پیشہ ورانہ تجربہ ہے جن میں سے 25 سال انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) میں گزارے ہیں اپنے حالیہ تقرر سے قبل، لیہ گوٹیریز اے ڈی بی کے سیکٹرز ڈیپارٹمنٹ 3 کی ڈائریکٹر جنرل تھیں جہاں انہوں نے مالیات، انسانی و سماجی ترقی، اور پبلک سیکٹر مینجمنٹ اور گورننس کے امور کی نگرانی کی وہ پیسیفک ڈپارٹمنٹ کی سابق ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکی ہیں. انہوں نے اے ڈی بی کے اسٹریٹجی، پالیسی اور پارٹنرشپس ڈپارٹمنٹ، ساﺅتھ ایسٹ ایشیا ڈیپارٹمنٹ، اور سیکرٹری کے دفتر میں بھی سینئر عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں وہ فلپائن کی شہری ہیں اور امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے انہوں نے یونیورسٹی آف فلپائن سے بزنس اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کی ہے اے ڈی بی ممتاز کثیرالملکی ترقیاتی بینک ہے جو ایشیا اور پیسفک میں جامع، مضبوط اور پائیدار ترقی کی حمایت کرتا ہے اپنے ارکان اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پیچیدہ چیلنجز کا حل تلاش کرتے ہوئے، اے ڈی بی جدید مالیاتی آلات اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کا استعمال کرتے ہوئے زندگیوں کو تبدیل کرتا ہے اے ڈی بی معیاری انفرااسٹرکچر تعمیر کرتا ہے 1966 میں قائم ہونے والا اے ڈی بی 69 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں سے 50 ارکان خطے سے تعلق رکھتے ہیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبر: دھماکا خیز مواد کے ذخیرے میں دھماکا، 24 افراد ہلاک
-
اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف کا زوم پر اجلاس سے خطاب
-
وفاقی وزیرریلوے محمد حنیف عباسی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
-
ٹیرفس اور ویزا خدشات کے درمیان آج بھارتی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات
-
عرب اور مسلم رہنماؤں کی ٹرمپ سے مشترکہ ملاقات
-
مغربی طاقتوں کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر اسرائیل برہم
-
جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم
-
’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چُک کے رکھ‘
-
ترکی: خواتین فنکاروں کے خلاف حکومتی پابندیاں
-
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ اسد قیصر کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
-
ٹیکس نیٹ سے باہر یا کم ٹیکس دینے والے جیولرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
-
کوہستان سکینڈل میں پیشرفت؛ مرکزی ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.