استور ،انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کا ضلع استور کا دورہ

پیر 28 جولائی 2025 17:26

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) انسپکٹرجنرل آف پولیس گلگت بلتستان، افضل محمود بٹ نے ضلع استور کا دورہ کیا ۔ ایس پی استور وزیر نیک عالم نے دیگر پولیس آفیسران کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔پولیس کے چاک وچوبند دستے نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو سلامی پیش کی۔ ڈی پی او استور نے علاقے کی روایات کے مطابق معزز مہمان کو روایتی ٹوپی اور چوغہ پہنایا۔

آئی جی پی گلگت بلتستان کی جانب سے صدر دفتر استور میں دربار منعقد ہوا۔ دربار سے انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس پورے پاکستان میں مثالی پولیس ھے جو اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کر رہی ہے ضلع استور میں ایس پی استور کی قیادت میں منشیات کی روک تھام پر بہترین کام ہو رہا ہے اس میں مزید تیزی کی ضرورت ہے تاکہ قوم اس لعنت سے دور رہے۔

(جاری ہے)

پولیس آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ علاقے کے معززین، پولیس لیزان کمیٹی، علاقہ معتبران سے رابطہ قائم رکھا جائے تاکہ حالات سے آگاہی ہو۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی زمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ گزشتہ دنوں کم عمر لڑکی کی زبردستی شادی کروانے والوں کے خلاف بروقت کارروائی اور متاثرہ لڑکی کو فوری انصاف فراہم کرنے پر ایس پی استور سمیت آپ تمام کو شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے مذید کہا کہ پولیس جوانوں کی ویلفیر کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اسکالرشپ، میرج فنڈ، میڈیکل، شہدا کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے تقریبا 70 لاکھ روپے ادا کر چکے ہیں ۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے لئے تعریفی سرٹیفکٹ اور انعامات کا اعلان بھی کیا۔\378